چودھری ہومیوپیتھک کلینک میں دن دیہاڑے چوری

چودھری ہومیوپیتھک کلینک میں دن دیہاڑے چوری

  

لاہور(وقائع نگار)چودھری ہومیوپیتھک کلینک میں دن دیہاڑے چوری، چور ساڑھے پانچ لاکھ روپے ، ریوالور ، لیپ ٹاپ اور سیکیورٹی کیمرہ لے اڑے۔ذرائع کے مطابق وحدت روڈپر واقع چودھری ہومیوپیتھک کلینک میں چوری کی واردات جمعرات کے روزصبح دس بجے ہوئی۔ قریبی جوس کارنرکے مالک نے کلینک کے مالک کو فون کرکے بتایاکہ ان کاکلینک کھلاہواہے جس پرانہوں نے پولیس کواطلاع دی ، پولیس نے وقوعہ کاجائزہ تولیاالبتہ ایف آئی آردرج نہیں کی۔۔چور چودھری کلینک سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے ، ایک ریوالور ، لیپ ٹاپ اور سیکیورٹی کیمرہ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کاجلدسراغ لگاکرپکڑلیں گے۔

مزید :

علاقائی -