ہربنس پورہ: تیز رفتار کار موٹر سائیکلوں سے ٹکرا کر نہر میں گر گئی

ہربنس پورہ: تیز رفتار کار موٹر سائیکلوں سے ٹکرا کر نہر میں گر گئی

  

لاہور(وقائع نگار)ہربنس پورہ کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ،جبکہ کار بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی۔تفصیلات کے مطابق حادثہ کینال روڈ پر ڈیال ہاوس کے قریب پیش آیا جہاں جلو موڑ کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کار نے آگے جانے والی دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس سے ان پر سوار خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ کار حادثے کے بعد بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کو ریسکیو نے طبی امداد کیلئے گھر کی ہسپتال منتقل جبکہ کار ڈرائیور کو شہریوں نے نہر سے نکال کر ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کی درخواست پر کار ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -