شور شراباکرنیوالے سیاستدان اپنی موت آپ مر جائیں گے، رانا ثناء اللہ

شور شراباکرنیوالے سیاستدان اپنی موت آپ مر جائیں گے، رانا ثناء اللہ

  

فیصل آباد(اے این این )صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کچھ نہ سمجھ سیاستدان سیاسی ماحول کو تلخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شور شرابا اور غل غپاڑہ کرنے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے، عمران خان کے دائیں بائیں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ کرپشن میں بری طرح دھنسے ہوئے ہیں، شیخ رشید بدبخت سیاستدان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شورشرابا اور غل غپاڑہ کرنے والے اپنے مذموم مقاصد ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے، کچھ عناصر کی خواہش ہے کہ ملک میں دہشتگردی کاخاتمہ نہ ہو لیکن حکومت ، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو سیاست کے میدان میں ابھی بچہ ہے وہ جب سے پیدا ہوا ہے اس نے ایک بھی نوالہ حلا ل کا نہیں لیا، شیخ رشید بد بخت اور گھٹیا ترین سیاستدان ہیں وہ ہرسال حکومت کے خاتمہ کی تاریخ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں، کرپشن کا حساب حکومت نے نہیں بلکہ نیب نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سمجھ چکی ہے کہ یہ لوگ کرپشن کی بات نہیں کررہے بلکہ ملک میں افراتفری اور انتشار چاہتے ہیں۔ کرپشن کی بات کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -