'اگر حکومت نے بات نہ مانی تو سڑکوں پر آئیں گے'قمر زمان کائزہ

'اگر حکومت نے بات نہ مانی تو سڑکوں پر آئیں گے'قمر زمان کائزہ

  

اسلام آباد( صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائزہ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا بظاہر سڑکوں پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اگر حکومت نے بات نہ مانی تو اور کوئی آپشن نہیں بچے گا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا بھی ایک جمہوری عمل ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ایسا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اسی وجہ سے پاناما لیکس کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمیٹی کا حصہ بننے اور حکومت کو مسلسل کہا کہ وہ معاملے کو حل کرنے کے لیے کوئی قانونی راستہ نکالا جائے۔پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی الزام نہیں لگایا، بلکہ ہم تو صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ جب پاناما لیکس پر دنیا بھر میں تحقیقات ہورہی ہیں تو ہمیں بھی کرنی چاہئیں۔قمرزمان قائرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت اس معاملے کی تحقیقات کروانا نہیں چاہتی تو پھر وہ ملک میں عدالتی نظام کو ختم کردے۔

مزید :

صفحہ آخر -