اصلاحات میں تسلسل سے پاکستان میں توانائی کی صورتحال بہتر ہوگی‘ آئی ایم ایف

اصلاحات میں تسلسل سے پاکستان میں توانائی کی صورتحال بہتر ہوگی‘ آئی ایم ایف

  

واشنگٹن (آئی ا ین پی) عالمی مالیاتی فنڈ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ اصلاحات میں تسلسل کے باعث پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی ایم ایف نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد میں اضافے سے مقامی منڈی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے جس سے صنعتی شعبے کو بھی مدد ملی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -