پانامالیکس پر عدالتی کمیشن نہ بنا تواپوزیشن سڑکوں پر آئیگی،لیاقت بلوچ

پانامالیکس پر عدالتی کمیشن نہ بنا تواپوزیشن سڑکوں پر آئیگی،لیاقت بلوچ

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد کے دن حکومت کیلئے بڑے چیلنج ہیں ، عدالتی کمیشن متفقہ ٹی او آرز پر قائم ہو گیا تو احتجاجی سیاست رک جائے گی وگرنہ اب حکومتی ہٹ دھرمی کے مقابلہ میں اپوزیشن کے پاس سڑکوں چوراہوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں رہے گا ۔عید الفطر کے موقع پر وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمہ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے 24 جولائی کو راولپنڈی میں عوامی پیدل مارچ کرے گی ۔ بدقسمتی سے اسلام اور آئین پاکستان کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے جس سے سود اور قرضوں کی لعنت سے معاشی تباہی ہورہی ہے اور اللہ کے غضب کو بھی دعوت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ، سود ، قرضے اور کشکول پھیلانے کی بجائے اسلام کا معاشی نظام نافذ کریں ۔ زکوۃ کا نظام لائیں اور سود کی لعنت ختم کریں ، اسی سے خوشحالی آئے گی ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ 9 جولائی کو شکارپور ، حیدر آباد اور 10 جولائی کو بدین ، ٹنڈو محمد خان اور میر پور خاص میں کرپشن فری پاکستان تحریک کے عوامی عید ملن پروگرامات سے خطاب کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی بھی ساتھ ہوں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -