کینال روڈ پر موٹر سائیکلیںآپس میں ٹکڑ انے سے 2نوجواں جاں بحق

کینال روڈ پر موٹر سائیکلیںآپس میں ٹکڑ انے سے 2نوجواں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار ) کینال روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکڑ سے 2نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے ،پولیس نے متوفیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب احمد اور اس کا دوست موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکلوں آپس میں ٹکڑا گئیں جس کی وجہ سے دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔متوفیوں میں سے ایک کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت آخری اطلاعات آنے تک نہیں ہو پائی تھی ۔پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -