پاکستانی نڑاد امریکی آغا افضل خان ریپلکن پارٹی کے بلا مقابلہ امیدوار منتخب

پاکستانی نڑاد امریکی آغا افضل خان ریپلکن پارٹی کے بلا مقابلہ امیدوار منتخب

  

نیویارک: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نڑاد امریکی آغا افضل خان نیو جرسی سٹیٹ کے کانگریس ڈسٹرکٹ 8 سے عام انتخابات کے لئے ریپلکن پارٹی کے بلا مقابلہ امیدوار منتخب ہو گئے۔ ریپلکن پارٹی کا کوئی دوسرا امیدوار پارٹی پرائمریرز میں آغا افضل خان کے مقابلے پر نہیں آیا۔ ان کا مقابلہ موجودہ کانگریس مین اور ڈیموکریٹک البیو سئرس سے آئندہ نومبر کو ہوگا، جو گزشتہ ماہ ہونے والی ڈیموکریٹک پرائمریرز میں اپنے مدمقابل کے مقابلے میں 98 فیصد سے کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور اب نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں ان کا مقابلہ آغا افضل خان سے ہوگا۔4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹوں کے اس حلقے میں لاطینی کیمونیٹیز کے ووٹوں کی اکثریت ہے اور یہ حلقہ شمالی اور مشرقی نیو جرسی کی آبادیوں اور نیوآرک کے لاطینی ووٹوں کی اکثریت پر مشتمل ہے۔ عام طور پر کانگریس ڈسٹرکٹ 8 ڈیموکریٹک حلقہ شمار کیا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -