اسلام دشمن قوتیں مسلم ممالک میں قتل و غارت گری پروان چڑھارہی ہیں: حافظ سعید

اسلام دشمن قوتیں مسلم ممالک میں قتل و غارت گری پروان چڑھارہی ہیں: حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلم ملکوں میں قتل و غارت گری پروان چڑھا رہی ہیں مقدس مقامات پر حملے کر کے مسلمانوں میں مایوسیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکومت پاکستان اور دفاعی ادارے سعودی عرب کے دفاع کو بھی پاکستان کے دفاع کی طر ح اہم سمجھیں پاکستان اور سعودی عرب کا دشمن مشترکہ ہے ، مسلم ممالک سرزمین حرمین شریفین کے دفاع کے لئے جرأتمندانہ پالیسیاں اختیار کریں، حرمین کے تحفظ کیلئے پوری مسلم امہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑ ی ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور قذافی سٹیڈیم میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ و نیٹو نے مسلمانوں کے خلاف ریشہ دوانیوں کیلئے داعش جیسی تنظیمیں کھڑی کیں،فرقہ واریت اور مسلمانوں کی آپس کی قتل و غارت کروا کے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ مسلمان قربانیوں اورشہادتوں کے راستہ سے ہٹ جائیں لیکن اللہ تعالی نے دنیائے کفر کی سازشوں کو ناکام کر دیا ، امریکہ و انڈیا کا اتحاد اور دفاعی معاہدے صرف پاکستان کیخلاف ہیں، امریکہ، بھارت اور اسرائیل مل کر اس کے ایٹمی پروگرام کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک سازشیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی اور اقتصادی راہداری کی وجہ سے انڈیا و امریکہ پریشان ہیں مفادات کی دوستی امریکہ کا پرانا وطیرہ ہے ۔مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے آج کشمیر کی تحریک آزادی میں غیور کشمیری عوام جگہ جگہ پاکستان کا جھنڈ ا لہرا رہے ہیں ۔ حافظ محمد سعید نے کہا مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر مقامات پر خود کش حملوں کی کوششیں صرف سعودی عرب پر ہی نہیں پورے عالم اسلام پر حملہ ہے ۔ مسلم حکمران اپنے مشترکہ دشمن کیخلاف متحد ہو جائیں سعودی عرب کی قیادت میں 34ملکی اتحاداور اس کے نتیجے میں خطہ میں امن کا قیام اسلام دشمن طاقتوں کو گوارا نہیں ، صیہونی لابی کی شہ پر سرزمین حرمین شریفین پر مسجد نبوی ﷺ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مسجد نبوی ﷺپر حملہ کی کوششوں پر مسلم دنیاگہرے رنج میں ڈوب گئی ہے تاہم پورا عالم اسلام اس دہشت گردی کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب سمیت پوری مسلم دنیا کے حکمران باہم متحد ہو جائیں اور سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے جرأتمندانہ کردار ادا کریں ۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -