عیدالفطر، پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ، 10افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
لاہور /فیصل آباد/نارووال ( اے این این ) عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ٗفیصل آباد میں عید کے دوسرے روز ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ٗ150 شہری زخمی ٗلاہور میں عید الفطر کے دو دنوں میں ون ویلنگ سے 5افراد ہلاک ٗ300 سے زائد زخمی ٗ نارووال میں عید کے پہلے روزمختلف حادثات میں تین افراد جاں کی بازی ہار گئے ٗ53 زخمی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق عید کے 2دنوں میں مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد10اور زخمیوں کی 500سے زائد ہوگئی ہے۔پولیس ترجمان عامر وحید کے مطابق ون ویلنگ کیخلاف جاری کریک ڈاون میں اب تک 63 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کریک ڈاون کے دوران ایسی 403 موٹرسائیکلز کو بھی قبضے لیا گیا جن پر دو سے زائد افراد سوار تھے۔لاہور میں عید الفطر کے دو دنوں میں تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 1240 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعرات کی رات جیل روڈ پر ون وہیلروں کی ٹکر سے آگے جانے والا موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا اس سے پہلے چار افراد ہلاک ہوئے۔زخمیوں کی تعداد 1240 تک پہنچ گئی۔ زیادہ افراد کو سر ،بازووں اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں سن میں ہڈیوں پر چوٹیں نمایاں ہیں۔نارووال میں عید کے پہلے روزمختلف حادثات میں تین افراد جاں کی بازی ہار گئے جبکہ 53 افراد شدید زخمی ہوئے۔شہر اور گردونواح میں عید الفطر کے پہلے دن مختلف 17 حادثات کے دوران تین نوجوان محمد شفاقت، اسد علی اور ارسلان موٹرسائیکل پر تیز رفتاری کے حادثے کا شکار ہوئے اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئے۔ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں تصادم کے باعث 53 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا۔
10 افراد جاں بحق