ایبٹ آباد، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 7افراد جاں بحق، 11زخمی
ایبٹ آباد( آن لائن )ایبٹ آباد میں سیاحوں کی ویگن گہری کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈیرہ اسماعیل سے سیر کی غرض سے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کا رخ کرنے والے سیاحوں کی بد نصیب ویگن گلیاں بنیاں کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جبکہ4 اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلکس اور بے نظیر شہید اسپتال منتقل کیا۔ ایوب میڈیکل کمپلکس کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عامر نے حادثہ کی فوری اطلاع پر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایمبو لینسز کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین غلام فاطمہ، کلثوم، بچوں میں حسن، عجوہ، جبکہ مردوں میں رضوان شامل ہے۔