مردان، طوفانی بارش نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے 4افراد جاں بحق، 13زخمی
مردان(بیو رورپورٹ) مردان میں عید الفطر کے دوسرے روز طو فا ن اور با رش نے تبا ہی مچا دی مختلف علا قوں میں مکا نوں کے چھتیں گر نے سے دوخواتین سمیت چار افراد جا ں بحق جبکہ 13 افرادزخمی ہو گئے ۔ زخمیو ں میں سے 7 افراد کو تشو یشناک حا لت میں مردان میڈ یکل کمپلیکس ہسپتا ل سے پشاور ایل آر ایچ ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ضلع بھرمیں گز شتہ بدھ اور جمعرات کے درمیا نی شب ہو نے والے طو فا نی با رش سے مختلف علا قوں شیر گڑ ھ تخت بھا ئی پیر صدی،خزانہ ڈھیر ی اور بکر ی با نڈہ میں مکا نو ں کی چھتیں گر گئیں ۔جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 سالہ دانیا ل اور منا حل جا ں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ۔جا ں بحق اور زخمیو ں کو مقا می افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ملبے سے نکا ل کر مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچا یا جہا ں پر ان کو طبی امداد دی گئی ،ہسپتا ل زرائع کے مطا بق 7 زخمیو ں کو تشو یشناک حا لت میں مردان ہسپتا ل سے پشاور ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ مردان کے ہسپتا لو ں میں ایمر جنسی نا فذکر دی گئی اور عید پر جا نے والے ا ہلکا روں کی چھٹیا ں منسو خ کر کے ان کو ڈیو ٹیوں پرحاضری کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ضلع نا ظم حما یت اللہ ما یا ر نے با رش سے جا ن بحق ہو نے والو ں کے لئے ایک ایک لا کھ اور زخمیو ں کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلا ن کیا ۔