دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے: ایاز صادق

دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے: ایاز صادق

  

برلن (آن لائن، صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری میں تعاون کی ضرورت ہے پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے ۔جمعہ کے روز سردار ایاز صادق نے برلن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے جرمنی اور پاکستان کے درمیان عوامی رابطوں اور پارلیمانی وفود میں اضافے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے جرمن چانسلر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں پاکستان کو پرامن اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پر امن اور مستحکم پاکستان پوری دنیا کے مفاد میں ہے ۔انجیلامرکل نے دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیا انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر کو یقین دلایا کہ جرمنی مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -