صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  

لاہور(وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، قیمتی سامان ، موبائل فون، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق جوہرٹاؤن کے علاقے میں ایاز محمود اے ٹی ایم سے 50ہزار روپے کی رقم کیش کروا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس سے کیبن میں گھس کر رقم چھین لی،جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار سے لیپ ٹاپ ، 35ہزار روپے اورموبائل فون،شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے مصطفی کمال سے 60ہزار روپے اورموبائل فون ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے مزمل سے 45ہزار روپے اورموبائل فون ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے عاطف سے 14ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ذیشان سے 48ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عارف سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔قلعہ گجر سنگھ میں صابر ،کوٹ لکھپت میں عمران ، ستوکتلہ میں نبیل ، مصطفی ٹاؤن ،ریس کورس میں مسعود کی گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد میں احتشام ،شفیق آباد میں شاہد،ساندہ میں عمار ،باغبانپورہ میں معظم ،گارڈن ٹاؤن میں احمد ،ڈیفنس اے میں شمس ،ستو کتلہ میں مقصود،شاہدرہ ٹاؤن میں سلیم ،اچھرہ میں احتشام ،اسلام پورہ میں عطاء،نولکھا میں شہزاد ،اقبال ٹاؤن میں مظہر،سبزہ زار میں جمیل اورافضل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -