پشین ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2افراد ہلاک
پشین(این این آئی) کلی گانگلزئی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی گانگلزئی میں پرانی رنجش کی بناء پر فائرنگ سے دو افراد روزی الدین اور معین الدین کو جاں بحق جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا متعلقہ لیویز نے لاشوں کو قبضے میں لیکرملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔