عبدالستار ایدھی انسانی خدمت کی عظیم مثال اور پاکستان کا فخر تھے، طاہرالقادری

عبدالستار ایدھی انسانی خدمت کی عظیم مثال اور پاکستان کا فخر تھے، ...

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانی خدمت کی ایک عظیم مثال اور پاکستان کا فخر تھے ۔ ان کی لازوال انسانی خدمت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گیہ۔ انہوں نے عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -