محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے انرولمنٹ مہم میں نرسری، ادنی اور اعلیٰ کلاسز کے بچوں کے داخلوں کو طالب علم شمار کرنے سے انکار کر دیا

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے انرولمنٹ مہم میں نرسری، ادنی اور اعلیٰ کلاسز کے ...

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ مہم میں نرسری ‘ ادنیٰ اور اعلیٰ کلاسوں کے بچوں اور بچیوں کے داخلوں کو طالبعلم شمار کرنے سے انکار کر دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ ادنیٰ ‘نرسری کلاسز کے بچے ریگولر طالبعلم نہیں کہلاتے ‘اسی موقف کی بنا پر پرائمری سکولوں کی (بقیہ نمبر1صفحہ12پر )

نجکاری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ مذکورہ پرائمری سکول ’’پیف ‘‘ کو دئیے جائیں گے ‘ اس پر پرائمری سکولوں کے اساتذہ پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ انرولمنٹ مہم کے دوران بے شمار بچوں کے داخلے نرسری میں کئے گئے ہیں مگر حکومت انہیں شمار نہیں کر رہی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -