وزیراعظم کا لندن میں آرام و آسائش کے مزے لوٹنا افسوسناک ہے،سید احمد محمود

وزیراعظم کا لندن میں آرام و آسائش کے مزے لوٹنا افسوسناک ہے،سید احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور،چنی گوٹھ(نمائندگان) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرو سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا لندن میں آرام و آسائش کے مزے لوٹنا افسوسناک ہے کیونکہ اعلی سطحی مسائل ادھورے پڑے ہیں۔خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
کے صدر وسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جمالدین والی میں سیاسی وسماجی شخصیت سرداردلشاد خان رند سے ملا قات کے دورن گفتگو کرتے ہوئے ۔ وزیر اعظم کا لندن میں کئی دنوں سے آرام آرائش کے مزے لوٹنا انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اب اعلیٰ سطحی مسائل وزیر اعظم کے بغیر ادھورے پڑے ہیں اگر وزیر اعظم اپنے عہدے پر کام نہیں کر سکتے تو ملک سے اقتدار کو خیر باد کہکر دوسری سیاسی جماعتوں کو موقع فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کونا اہل حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے بہت جلد بلاول بھٹو کی قیادت میں تحریک چلائیں گے۔چنی گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن انتخابات کی تیاری کریں حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات کی منتقلی اور فنڈز کی فراہمی حکومت کا لولی پاپ ہے پنجاب کے واحد ضلع رحیم یار خان کی بلدیاتی اکثریت حکمرانوں کو قبول نہ ہونے پر پورے پنجاب کے بلدیاتی منتخب نمائندگان کے حقوق پر شب خون مارا گیا اور سات ماہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی اداروں کا کوئی مستقبل سامنے نہیں آیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار ملک عامر یار وارن کی قیادت میں ملنے والے تین رکنی وفد جس میں ڈویژنل صدر پی پی برائے خواتین نوابزادی سائرہ عباسی اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ابرار خان سے ہونے والی ملاقات میں کیا ۔