ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کے قتل کیخلاف ایم ڈبلیو ایم ، آئی ایس او کادھرنا

ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کے قتل کیخلاف ایم ڈبلیو ایم ، آئی ایس او کادھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اورمجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان میں شیعہ نسل کشی اورٹارگٹ کلنگ اوربالخصوص ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج شام چوک نواں شہر پر 6بجے دھرنا دیاگیا۔ جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اورامامیہ اسٹوڈنٹس (بقیہ نمبر2صفحہ12پر )
آرگنائزیشن ملتان کے رکن ذیلی نظارت علامہ اقتدار نقوی ، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ نادر علوی اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے صدرمحمد قاسم شمسی نے کی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئے روز پاکستان میں دانشور طبقے کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی تشویشناک ہے ۔ دہشت گردوں نے عید الفطر کے روزقوم کے معمار کونشانہ بنایا جوکہ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں جاری دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کی لہرحکومتی اداروں پرسوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے ایڈووکیٹ شاہد شیرازی ،خرم ذکی ، امجد صابری اوران کے ساتھ ساتھ دیگر دانشوروں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن ملتان کے صدر قاسم شمسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشتگردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہید شاہد شیرازی کامقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اوراس ملک میں جاری محب وطن پاکستانیوں کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سراپا احتجاج رہیں گے۔آئی ایس اوکے مرکزی نمائندہ میثم جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں جان بوجھ کرایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں تاکہ ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیلہ جاسکے تاہم ہم اس سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کوگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
دھرنا