ملتان (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) عید تعطیلات کے بعد صوبائی محکمے آج کھل جائیں گے، جبکہ وفاقی محکموں میں عید کی (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
چھٹیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے عیدالفطر 2016 کے موقع پر 5جولائی منگل تا 8جولائی جمعہ تک عید کی چھٹیوں جبکہ وفاقی حکومت نے 5جولائی سے 9 جولائی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ 10 جولائی کا اتوار ہے۔ اس طرح وفاقی محکموں میں اتوار تک تعطیلات سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ تمام صوبائی محکمے عید کی 4روزہ تعطیلات کے بعد آج 9جولائی ہفتہ کو دوبارہ کھل جائیں گے۔ دریں اثناء بیشتر ملازمین جوکہ دوسرے شہروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے 9جولائی کی عید سے قبل چھٹی لے لی تھی اس طرح ان کی بھی تعطیلات کا سلسلہ جاری ہے۔
دفاتر کھلیں گے