وزیراعظم کی وطن واپسی سے مخالفانہ پروپیگنڈا دم توڑدیگا، چودھری شفیق

وزیراعظم کی وطن واپسی سے مخالفانہ پروپیگنڈا دم توڑدیگا، چودھری شفیق

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وسرمایہ کاری پنجاب چوہدری محمد شفیق نے عید صادق آباد میں منائی انھوں نے مقامی جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد عوامی سیکرٹریٹ جناح ٹاؤن میں ملنے کیلئے آنے والی شخصیات اور علاقہ کے لوگوں سے عید ملی اس موقع پر حاجی عبدالقیو(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

م چوہدری،چوہدری اظہر شفیق،ڈاکٹر غضنفر شفیق،اویس شفیق ،حافظ بلال شاہد سمیت دیگر موجود تھے چوہدری محمد شفیق سے ملنے والوں میں حافظ عبدالرزاق،چوہدری محمد یٰسین،زبیر افضل چوہدری،انیس احمدچوہدری،افضل صدیقی ،گل رحمن خاں،عبدالصبور چوہدری ،شفیق پپا،سمیت دیگر شامل تھے اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شفیق نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک میں بھی حکومت پنجاب نے عوام کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے جس کے تحت عوام کو رمضان بازاروں سے بھرپور ریلیف دیا گیا انھوں نے کہاکہ اب بھی حکومت کی ترجیحات میں عوام کا مفاد شامل ہے انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی صحت یابی کے بعد کل وطن واپس پہنچ رہے ہیں جس سے مخالف سیاسی قوتوں کے پراپینگڈے دم توڑ جائیں گے انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے مثالی اقدامات کی بدولت آج پنجاب کی کارگرگی چاروں صوبوں سے بہتر ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -