پانامہ لیکس کاایشو اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچے گا، جہانگیر ترین

پانامہ لیکس کاایشو اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچے گا، جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا ایشو ختم ہونے والا نہیں ہے ۔اگر پانامہ لیکس پر حکومتی ہٹ دھرمی قائم رہی تو سڑکوں پر آنا ہمارا جمہوری حق ہوگا ۔پانامہ لیکس کا ایشواپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچے گا جس کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
نتیجے میں حکمرانوں کو گھرجاناہوگا۔گزشتہ روز جہانگیر خان ترین نے لودھراں کے مختلف علاقوں اور اپنی رہائش گاہ پر ورکرز،سپورٹرز اور مقامی رہنماؤں سے عید ملنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے گزشتہ ادوار میں کی جانے والی کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ۔تحریک انصاف کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لے گی ۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے کی جانے والی حکومتی عیاشیوں کا حساب لیں گے۔