دریائے سندھ کے کٹاؤ سے تباہی کی ذمہ داری لاہور کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے،جمشید دستی

دریائے سندھ کے کٹاؤ سے تباہی کی ذمہ داری لاہور کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل ر پو ر ٹر‘ کا مر س ر پو ر ٹر ) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے دریائے سندھ کے پانی سے مختلف بستیوں میں دریا کے کٹاؤ سے ہو نے والی تباہی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس تباہی کی ذمہ داری تخت لاہور کے حکمرانوں پر عائد ہو تی ہے جمشید دستی نے کہا کہ ایک (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
عرصہ سے اس بات پر احتجاج کر رہے ہیں کہ تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کو محفوظ بنایا جا ئے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ حکومتی ارکان اس جانب تو جہ نہیں دیتے اور اب سلطان ہنجرا کے بھتیجے نصیر ہنجرا کو بندوں کو مضبوط بنا نے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جنہوں نے اب تک حفاظتی بندوں کو مضبوط بنا نے کا کام شروع نہیں کیا جس کی وجہ سے تو نسہ بیراج سے دریا کے کٹاؤ کی وجہ سے بڑی تعداد میں بستیاں زیرآب آگئی ہیں زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے سیلاب میں پھنسے ہو ئے لوگ اور ان کے جانور خوراک سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ بیس کے قریب مواضعات زیرآب آ گئے ہیں اور انتظامیہ کی جا نب سے لیہ کے علاوہ کوٹ ادو ،احسان پور سمیت دیگر علاقوں میں ابھی تک ریلیف کا کام شروع نہیں ہوا ۔
جمشید دستی