ایجوکیٹرز بوگس بھرتی سکینڈل کے ذمہ داروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
ملتان( سٹاف رپورٹر)ایجوکیٹرز بوگس بھرتی سکینڈ ل کے ذمہ داروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا‘واضح رہے کہ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کرچندماہ قبل ایم سی سکولز میں 8ایجوکیٹرز کی بوگس بھرتی کی گئی تھی‘ان کی جعلسازی سے تقرریاں بھی کر دی گئی تھیں‘ بوگس ایجوکیٹرز نے جوائننگ بھی دے دی تھی‘2‘2لاکھ روپے رشوت لے کر تقررنامے دئے گئے تھے کہ بھانڈا پھوٹ گیا‘ اینٹی کرپشن کے حکام نے بتایا ہے کہ ایم سی سکولز کا سپرنٹنڈنٹ محمد خان مرکزی کردار ہے جس نے تمام بوگس بھرتی ایجوکیٹرز سے رقم لی تھی ‘اس حوالے سے سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔