بہاولپور شاندار تہذیب وتمدن اورثقافت کاحامل خطہ ہے، بلیغ الرحمن
بہاولپور(بیورورپورٹ)وزیر مملکت تعلیم وامور داخلہ بلیغ الرحمن نے چوک فوارہ کی بحالی اور مرکزی عید گاہ کی تزئین و آرائش ، لائٹنگ کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر، اراکین اسمبلی صبیحہ نذیر، فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ ناز، سابق ایم پی اے سمیع (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
اللہ چوہدری، تابش الوری، آر پی او ڈاکٹر احسان صادق، ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہار، کنوینئر سی پی ایل سی ڈاکٹر رانا محمد طارق، میڈیا کے نمائندگان اور بہاول پور کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بہاول پور شاندار تہذیب و تمدن اور ثقافت کا حامل خطہ ہے اور یہاں کی تاریخی عمارات ثقافتی اہمیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے خوبصورت کاوش کر کے بہاول پور کا عظیم اور ایک سو سال سے زائد قدیم تاریخی چوک فوارہ کو اپنی اصلی حالت میں فنکشنل کر دیا ہے جس سے اس علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے انتظامی افسران اور ملازمین کی خدمات کو سراہا۔وزیر مملکت نے مرکزی عید گاہ اور چوک فوارہ میں تختی کی نقاب کشائی اور بٹن دبا کر عید گاہ کو برقی قمقموں سے منور اور چوک فوارہ کو فنکشنل کیا۔اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ چاند رات کو چوک فوارہ بحال اور مرکزی عید گاہ کی تزئین وآرائش اور لائٹنگ نصب کر کے اہلیان بہاول پور کو عید کا خوبصورت تحفہ پیش کیا ہے۔ بہاول پور کی ثقافت اور تہذیب وتمدن کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہار نے چوک فوارہ اور مرکزی عید گاہ کی تاریخی اہمیت اور تزئین وآرائش کے کاموں سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ عید گاہ سے ملحقہ پارک کو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے حوالہ اور پارک کا فوارہ بھی فعال کر دیا ہے۔
بلیغ الرحمن