عالم اسلام کو امریکی استعماریت ‘ مغربی کلچر سے باہر نکل آنا چاہیے ‘ عطاء المہیمن بخاری

عالم اسلام کو امریکی استعماریت ‘ مغربی کلچر سے باہر نکل آنا چاہیے ‘ عطاء ...

  

ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر) قائد احرارسیدعطاء المہیمن بخاری،سید محمدکفیل بخاری،عبداللطیف خالدچیمہ،قاری محمد یوسف(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

احرار،مولانا محمد مغیرہ،مفتی عطاء الرحمن قریشی،حافظ محمد اسماعیل ،حافظ ضیاء اللہ ہاشمی،مولانا تنویر الحسن،قاری محمد اصغر عثمانی،مفتی قاضی ذیشان آفتاب اور دیگر رہنماؤں اور مبلغین نے مختلف مقامات پر مراکز احرارمیں نماز عید الفطر کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطرتوحیدی جذبے کی عکاس وغمازہے پورے عالم اسلام کواتفاق واتحاد کامظاہرہ کرنا چاہئے،مدینہ منورہ اورسعودی عرب کے دیگر شہروں میں خود کش حملے اوربم دھماکے پوری دنیا میں فسادپیداکرنے کی سازش ہے مسلمان مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے تحفظ کواپنی جان سے بھی زیادہ عزیزسمجھتے ہیں قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ اسلام وحدت امت کا علم بردار ہے اور فرقہ واریت اور طبقہ واریت کی بیخ کنی کا حامل ہے ،انہوں نے کہا کہ جن شر پسندوں اور انسانیت کے دشمنوں نے سعودی عرب میں دھماکے کئے اور قتل وغارت اور افراتفری کا سبب بنے ان کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ پورے عالم اسلام کو امریکی استعماریت اور مغربی کلچروثقافت سے باہر نکل آنا چاہئے ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے چیچہ وطنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی سولائزیشن نے دنیا میں بے حیائی اور بد امنی کو فروغ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ ،انڈیا ،افغانستان اور ایران کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو آئی ایم ایف اور ورلڈبینک سے آزاد کرانا چاہئے اور سود کو ختم کرکے پاکستان کو بانی پاکستان محمد علی جناح مرحوم کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی طرف شعوری طور پر آگے بڑھنا چاہئے ۔

عطاء المہین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -