امیر مقام کا سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ ، جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

امیر مقام کا سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ ، جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پاکستان (پاکستان نیوز) وزیراعظم مشیروچترال میں سیلاب کے باعث تباہ کاریوں کے فوکل پرسن انجینئرامیرمقامنے چترال کے ضلع دروش کے گاؤں ارسون میں حالیہ سیلاب وطغیانی کے باعث تباہ کاریوں کاجائزہ لیا،متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔ انجینئرامیرمقام نے سیلابی ریلے کے باعث جاں بحق ہونیوالے افرادکیلئے پاکستان بیت المال کی طرف سے50-50ہزارروپے کااعلان کیاجبکہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مسجدکی تعمیرکیلئے اپنے جیب سے موقع ہی پرایک لاکھ روپے دیئے۔وزیراعظم کے مشیروفوکل پرسن انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)چترال کے عوام ساتھ ہیں،انکے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے چترال کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے مجھے خصوصی ہدایات دی ہیں اورانشاء اللہ چترالی عوام کی محرومیوں کاازالہ ہرصورت کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دورہ چترال کے دوران چترالی عوام کومیاں نوازشریف کوووٹ دینے اوران سے کام لینے کاجومشورہ دیاہے وہ باقی پاکستانیوں کوبھی دیدیں تاکہ عوام کودھرنوں سے نجات ملے،ہمیں سرآنکھوں پرقبول ہیں کیونکہ عوام کے مسائل حل کرناPML-Nکووطیرہ رہاہے،عمران خان کی بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دورہ چترال کے دوران چترال کی انفراسٹرکچرکی ترقی کیلئے ایک ارب روپے کاجواعلان کیاتھا اس میں وفاقی حکومت نے اپنے حصہ کاپچاس کروڑفراہم کردیئے جبکہ صوبائی حکومت نے ابھی تک50روپے تک ادانہیں کئے جوPTIحکومت کی غیرسنجیدگی کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ چکدرہ چترال روڈکیلئے موجودہ وفاقی حکومت نے27ارب روپے منظورکرائیں،چترال،گلگت ،گرم چشمہ اوربمبوریت روڈوفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام2017-17کاحصہ ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چترال کے علاقے ارسون میں سیلابی سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام گولن گول ہائیڈروپاؤرپراجیکٹ2017میں مکمل ہوگی جس سے چترال کوسب سے پہلے بجلی مہیاکی جائیگی،چترال کے132-KVA گرڈسٹیشن پرکام برق رفتاری سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ واپسی پروزیراعظم کوسیلابی ریلے کے حوالے تفصیلی بریفنگ دوں گااورنقصانات کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائینگے۔قبل ازیںDCOچترال اسامہ احمدوڑائچ نے سیلابی تباہ کاریوں اورچترال میں جاری منصوبوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔کمانڈرچترال سکاؤٹس ودیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے کے بعد ارسون میں فوجی چاؤنی کے کمانڈرکرنل وحیدسے اپنے اوروزیراعظم کی طرف سے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے فوجی جوانوں کیلئے دعائے مغفرت کی اورفوج کی پاک افغان بارڈرپرسخت ڈیوٹی انجام دینے پرفوجی جوانوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔