نشتر ہسپتال سے نومولود،ممتاز آباد کے علاقہ سے نشئی کی لاش برآمد
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں سے نومولود بچے کی مردہ لاش برآمد کرلی ہے جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں سے40(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
سالہ نشئی کی لاش برآمد کی ہے ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز بے رحم خاتون نے مردہ حالت میں نومولود بچے کی لاش کو نشتر ہسپتال میں پھینک کر فرار ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر روزنامچہ میں ابتدائی رپٹ دج کی ہے اور کارروائی پولیس شروع کردی ہے جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں48 سالہ نامعلوم شخص نشئی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسکو پولیس نے قبضے میں لینے کے بعد سرد خانے منتقل کردیا ہے اور اس کی بھی اطلاعی رپٹ روزنامچہ میں درج کردی۔
لاش برآمد