گدھے ذبح کرنے والا گروہ پکڑا گیا ‘ چھترول کے بعد پولیس کے حوالے

گدھے ذبح کرنے والا گروہ پکڑا گیا ‘ چھترول کے بعد پولیس کے حوالے

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)نواحی علاقہ نور شاہ میں گدھوں کو ذ بح کرنے والا مبینہ گروہ الطاف مشعوق ، شان محبوب کو اہل علاقہ نے موقع پر دھر لیا خوب در گت بنانے کے بعد پولیس تھانہ مترو کے حوالے کر دیا نور شاہ کے رہائشی غریب ریڑھی بان مختیار حسین جو اپنا گزر بسر مزدوری (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کر کے کرتا ہے کا کہانا ہے کہ یہ مبینہ گروہ بڑے عرصے سے گدھوں کو ذبح کر کے فروخت کرنے کا کام کر رہا ہے یہ گروہ رات کے وقت گدھوں کو زہریلی چیز دیکر چلا جاتا ہے اور جب گدھا مر جاتا ہے تو اس کا مالک اس کو با ہر پھینک آتا ہے تاک میں یہ گروہ اس گدھے کو اٹھا کر لے جا تا ہے اور اسے بازار میں فروخت کر دیتا ہے اہل علاقہ کا مزید یہ کہنا ہے کہ ہم سمجھتے رہے کہ گدھے کسی بیماری کی وجہ سے مر رہے ہیں مگر بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ اس قبیح کام کے پیچھے کوئی گروہ سر گرم ہے اس گروہ کو موقع پر پکڑ لیا پولیس تھانہ مترو تا حال کاروائی سے گریزاں ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -