قیدی جاں بحق ، خاتون کااقدام خودکشی ، سجی کھا کر 9افراد کی حالت خراب، شوہر نے بیوی سمیت سسرالیوں کو حنجر ماردئیے ، ویلنگ کرنیوالا گرفتار

قیدی جاں بحق ، خاتون کااقدام خودکشی ، سجی کھا کر 9افراد کی حالت خراب، شوہر نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)نشتر میں زیر علاج منشیات کے مقدمہ کا ڈسٹرکٹ جیل کاقیدی دم توڑ گیا۔ کوڑے والا کی رہائشی خاتون نے خاوند سے ناچاقی پربلیچنگ پی کرخود کشی کی کوشش ناقص (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
سکیورٹی پراے سی سٹی نے ڈریم لینڈ سینما سیل کردیا۔ بہاول پور روڈ پرعیدالفطر کے دن سجی کھانے سے حالت غیرہونے پر9افراد نشتر داخل ہوگئے ۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں بیوی کو منانے کے لیے جانیوالے شوہر نے غصہ میں آکربیوی سمیت سسرالیوں کو خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا، تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروادیاگیاہے ۔پولیس تھانہ چہلیک نے موٹر سائیکل پرانوکھا سلنسر میں اسپیکر لگاکر ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں منشیات کے مقدمہ میں سراپانے والے قیدی حق نواز کی کچھ دنوں سے طبعیت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال ملتا ن میں علاج کے غرض سے داخل کروادیاگیاتھا۔ جہاں وہ جگر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے علاج کروایا تھا۔ حالت بگڑنے پروہ اپنے خالق حقیقی سے جاملاہے پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ بی زیڈ کے علاقے کوڑے والا کی رہائشی معراج بی بی نے اپنے خاوندسے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بلچنگ پی لیا۔ جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اوراسکوریسکیو نے نشتر ہسپتال داخل کروادیاہے گزشتہ روز اے سی سٹی ملتان نے ناقص انتظامات اورناقص سکیورٹی کی وجہ سے ڈریم لینڈ سینما کوسربمہر کردیاہے بہاول پورروڈ پرواقع سجی کی دکان پرعید کے دن حمید وغیرہ سمیت 9افراد نے سجی کھائی ۔ جس سے انکی حالت غیر ہوگئی اوران کوالٹیاں شروع ہوگئی جن کونشتر ہسپتال برائے علاج معالجہ داخل کروادیاگیاہے ۔ پولیس تھانہ چہلیک نے گزشتہ روز خواجہ نبیل احمد کو موٹر سائیکل کے سلنسر میں اسیبکرلگاانوکھے طریقے سے ون ویلنگ کرتے وہئے گرفتار کرلیاہے ا وراس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں گزشتہ روز عبدالحنان نامی شخص نے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کی غرض سے اپنے سسرال آیا۔ جب تلخ کلامی بڑھنے پر عبدالحنان نے طیش میں آکراپنی بیوی نادیہ ساس نسیم بی بی اوردیگر دوافراد عبا س اورالیاس کو خنجرکے وار کرکے زخمی کردیاہے زخمیوں کو پولیس نے نشتر ہسپتال منتقل کردیااور ملزمان کے خلاف قانونی کاررروائی شروع کردی ہے۔