موٹرسائیکل سوار کھڑی کار سے ٹکرا گیا، خاتون جاں بحق،3زخمی،کالا پتھر پینے سے عورت دم توڑ گئی

موٹرسائیکل سوار کھڑی کار سے ٹکرا گیا، خاتون جاں بحق،3زخمی،کالا پتھر پینے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)مظفرآباد کے علاقے چناب پارک کے قریب کھڑی کار میں تیزرفتار موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر۔1عورت سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ3زخمیوں کو نشتر داخل(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کردیا گیا ہے خانیوال کی رہائشی30سالہ خاتون نشتر ہسپتال میں کالا پتھر پینے کی وجہ سے دم توڑ گئی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقے چناب پارک کے قریب کھڑی کار میں تیزرفتار موٹرسائیکل سواروں اکمل،کریم،شہناز اور تانیہ(بچی)نے زور دار ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں شہناز بی بی سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے مؤقف پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دیگر3کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروا دیا ہے۔خانیوال کے علاقے کی رہائشی30سالہ خاتون مدیحہ نے روز روز کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی حالت نہ سنبھلنے پر گزشتہ روز وہ توڑ گئی ہے۔