وہاڑی، عید کے روز دل کا دورہ پرنے سے خفیہ ایجنسی کا سب انسپکٹر ، سکول ٹیچر اور نوجوان جاں بحق، اچانک اموات پر گھروں میں کہرام

وہاڑی، عید کے روز دل کا دورہ پرنے سے خفیہ ایجنسی کا سب انسپکٹر ، سکول ٹیچر اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)عید الفطر کے روز ہا رٹ اٹیک سے خفیہ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
ایجنسی کا سب انسپکٹر ، سکول ٹیچر اور نوجوان جاں بحق ، اچانک موت پرگھرں میں کہرام مچ گیا ذرائع کے مطابق نو احی گاؤں557 ای بی کا رہا ئشی انٹیلی جنس بیورو کا سب انسپکٹر ذیشان کو عید الفطر کے روز اچانک ہارٹ اٹیک ہو اجس پر مقامی ہسپتال لے جا یا گیا مگر خالق حقیقی کو جا ملا یاد رہے مرحوم دوبچوں کا باپ تھا جبکہ نواحی گاؤن55پندرہ ایل کا رہا ئشی سکول ٹیچر محمد عبداللہ کو بھی عید الفطر کے روز دل کا دورہ پڑا اور طبی امداد دیتے ہوئے وفات پا گیا مرحوم تین بچوں کا با پ تھا جبکہ نواحی گاؤں پا نچ ڈبلیوبی میں نو جوان محمد فیصل گھمن عید الفطر کی نما ز کی ادا ئیگی کے لے تیار رہا تھا کہ اچانک ہارٹ اٹیک ہو ا مگر طبی امداد ملنے سے قبل خالق حقیقی کو جا ملا مرحوم ایک آٹھ ماہ کے بچے کا با پ تھا اچانک اموات سے پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔