عید پر زہریلی مٹھائی کھا کر100،زہریلی شراب سے3افراد بیہوش،عائشہ ممتاز کا ہنگامی دورہ

عید پر زہریلی مٹھائی کھا کر100،زہریلی شراب سے3افراد بیہوش،عائشہ ممتاز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رنیوز )عیدالفطر کے روز اڈا آراکا موضع ڈیرہ گبولاں کے رہائشی حلوائی ملک سچو نے عید الفطر کیلئے بڑی مقدار میں مٹھائی تیار کی جسے موضع آدم آرائیں کے رہائشی دوکاندار محمد اقبال اور بستی جمعے والی کے رہائشی نذر حسین نے خرید کیا اور فروخت شرو ع کردی جیسے ہی خریداروں نے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
مٹھائی کا استعمال کیا تو بڑی تعداد میں خواتین بچوں اور افراد پر بیہوشی طاری ہونا شرو ع ہوگئی ۔متاثر ہونے والے افراد میں ثاقب اقبال، محمد ارشاد، کالو، علی رضا، بادل مائی، شازیہ بی بی، حضور بخش، ظہیر عباس، حبیب، پروین بی بی، خالد محمود، در محمد، زینت بی بی، ذکیہ بی بی، عائشہ بی بی، تسلیم مائی، صو بیہ بی بی، سکینہ بی بی، حنیفاں مائی، شمیم مائی، نور بانو، ممتاز بی بی، پروین بی بی، محمد صادق ، رحیماں بی بی، غلا م مصطفی، سمیرا بی بی، انیلہ بی بی، نذیر احمد، اقراء بی بی، شکیلہ بی بی، زہراں بی بی، اسلم ، بوبی، ساجدہ، طیبہ، بختاور، زرینہ بی بی، مصباح بی بی، ماجدہ بی بی، حسینہ بی بی، ثریا بی بی، ثقلین ، برکت علی، شازیہ بی بی، پروین اختر، 4سالہ عالیہ،4سالہ زینوں، 8سالہ عثمان، جمیل احمد، جنید احمد، محمد اسحاق، محمد امجد، صائمہ بی بی، شمیم بی بی، ریحانہ بی بی، طاہر، زوار حسین، رسول بخش، فضیلہ بی بی، پروین زوجہ عرض محمد، تحسین بی بی، عمران ، علی حیدر، زرینہ بی بی، جمیلہ بی بی، فیضان، پروین زوجہ فیاض حسین، نسرین بی بی، ر یحانہ دختر جمیل، رانی بی بی، نورین بی بی، نجیب احمد، محسن، شریفاں بی بی، انصر مجید، عدیل مجید، شاکر، برکت علی، عبدالحفیظ وغیرہ شامل ہیں۔اطلاع پاکر ای ڈی او ہیلتھ مخدوم بشارت علی ، سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی، نمائندہ ڈی سی او نائب تحصیلدار ملک غیور عباس موقع پر پہنچ گئے اور مٹھائی تیار کرنے والے حلوائی ملک سچو کی دوکان سے مٹھائی کے نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد دوکان سیل کردی بعد ازاں بستی جمعے والی کے رہائشی در محمد کی رپورٹ پر پولیس نے دوکانداروں محمد اقبال، نذر حسین جبکہ حلوائی ملک سچو کے خلاف مقدمہ درج کرکے محمداقبال اور نذر حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ حلوائی ملک سچو تاحال مفرور بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق زہریلی مٹھائی کھانے والے افراد کی تعداد 100 سے بھی زائد بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا ہنگامی دورہ رحیم یارخان متاثرہ علاقوں کا دورہ متاثر ہونے والے خواتین و افراد کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ بیانات حاصل کیے تھانہ کوٹسمابہ میں قبضہ میں لی گئی مٹھائی کے نمونہ جات کا جائزہ لیا رورل ہیلتھ سنٹر میں زیر علاج افراد کی خیریت دریافت کی زہریلی مٹھائی کے مرتکب افراد کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔