پاکستانی معاشرے میں شر کے پہلو کی نفسیاتی عکاسی،عید پر بچے کھلونا پستول کھلونا گن سے فائرنگ کرتے نظر آئے

پاکستانی معاشرے میں شر کے پہلو کی نفسیاتی عکاسی،عید پر بچے کھلونا پستول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)عید الفطر کے موقع پر کھلونا پستول اور کھلونا گن کی سب سے زیادہ خریدوفروخت اور بچوں کو ہر گلی کوچے میں(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
پستول اور ضمنی گن کے ساتھ مصنوعی فائرنگ کا کھیل درحقیقت معاشرے میں تشدد کے پہلو کی نفسیاتی عکاسی کرتا ہے ہارون آباد میں عید الفطر کے موقع پر ہر گلی کوچے میں ایسے لاتعداد بچے دکھائی دئیے جن کے پاس نقلی کھلونا پستول اور گنیں تھیں اور وہ ایک دوسرے پر مصنوعی اور نقلی انداز سے فائرنگ کا کھیل کھیلتے نظر آئے اگرچہ عملی طور پر اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے مگر انسانی نفسیات کے لحاظ سے ایک نہایت منفی رجحان تشویش کا باعث ضرور بن گیا ہے ان خیالات کا اظہار قاری محمد یونس و ٹو نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر کمسن بچے بچیاں پستول اور گن کے کھیل کو پسند کرتے ہیں تو اس امر کا تدراک ناگزیر ہے ۔