ہارون آباد میں عید کے موقع پر صحرائی جہاز (اونٹ) بچوں کی سواری بن گیا

ہارون آباد میں عید کے موقع پر صحرائی جہاز (اونٹ) بچوں کی سواری بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد میں عید الفطر کا منفرد اور دلچسپ رنگ اور پہلو صحرائی جہاز شہر ی سڑکوں پر بچوں کو سواری کراتے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ہوئے رواں دواں نظر آیا بچوں نے صحرائی جہاز کے مزے لوٹتے ہوئے صحرائی جہاز کی آمد کو اپنے لیے عید کا سب سے بڑا تحفہ قرار دے دیا ہارون آباد میں اس بار عید الفطر کا ایک منفرد منظر نامہ لوگوں کے دلوں کو بھا گیا کیونکہ چند اونٹ مالکان چولستان کے علاقہ سے اپنے اونٹ لے کر ہارون آباد میںآگئے اور بچوں کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر صحرائی جہاز اونٹ کی سواری کا اہتمام کیا بچے صحرا ئی جہاز کی سواری سے بہت لطف اندوز ہوئے اور صحرائی جہاز کو ہارون آباد کی سڑکوں پر اپنی ننھی سواریوں بچوں اور بچیوں سمیت رواں دواں دیکھ کر ہر فرد نے اظہار مسرت کیااور عید کے اس رنگ کو دلچسپ اور منفرد قرار دیا ۔
صحرائی جہاز