یونین کونسلوں میں تعینات سرپلس ملازمین کی فہرستیں طلب
ملتان (خبر نگار) پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں میں تعینات سرپلس ملازمین کی صوبہ بھر سے ضمی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن کو بھجوائی گئی۔ ہدایات میں یونین کونسلوں میں سٹاف کی تعیناتی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ یونین کونسلوں میں ملازمین کی تعیناتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد سرپلس ملازمین کی حتمی رپورٹ بھی بجوانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی معلوم ہے کہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کی طرف سے یونین کونسلوں میں سٹاف کی تعیناتی کا عمل کر لیا گیا ہے۔
فہرستیں طلب