پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 14منشیات فروشوں سمیت 65 گرفتار

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 14منشیات فروشوں سمیت 65 گرفتار

  

ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد صفدر کے قبضہ سے 05کلو بھنگ، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم تاج محمد کے قبضہ سے 1200گرام بھنگ، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم رمضان کے قبضہ سے 03لیٹر شراب،ملزم ماجد کے قبضہ سے 240گرام چرس، پولیس (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

تھانہ کپ نے ملزم اکرم کے قبضہ سے 252بوتلیں شراب،ملزم محمد اکرم کے قبضہ سے 1240 گرام چرس، پولیس تھانہ دولیت گیٹ نے ملزم عبدالحمید کے قبضہ سے 20لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم الطاف کے قبضہ سے 138بوتل شراب، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم ساغر کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم ارشد کے قبضہ سے 18لیٹر شراب، ملزم محمد علی کے قبضہ سے 20لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم سلیمان کے قبضہ سے 110گرام چرس، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم ایمانول مسیح کے قبضہ سے 98لیٹر شراب، ملزم امتیاز کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد ارشاد کے قبضہ سے01 پسٹل معہ 02گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان یاسر ، تنویر ، اللہ ڈتہ، محمد تنویر ، صابر ، عامر ، لیاقت، وسیم ، شہباز اور ناصر کو جواء کھیلتے، پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزمان رحیم بخش، قاسم ، مرید عباس ، اللہ رکھا، عمران، شیر عباس، شاہ نواز اور یٰسین کو پرچی جواء کھیلتے، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزمان اعجاز، اکرم ، ظفر، محمد بخش، سرفراز،سلمان ،الیاس، ناصر اور نعمان کو پرچی جوائی کھیلتے، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان اعجاز ، شبیر ، اکرم ، اعجاز، رزاق ، اجمل اور غلام حسین کو تاش جواء کھیلتے، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم حقنواز کو پرچی جواء کھیلتے قابو کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران115نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں 410 نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 145موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے15 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ13ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے09اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

پولیس کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -