چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز موٹرسائیکلیں ، گاڑی ، شاخ بکری و نقدی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے سے محمد وسیم کی نامعلوم چور نے موٹرسائیکل تھانہ کینٹ کے علاقے سے عامر اور محمد علی نے رمضان کا موبائل فون اور نقدی تھانہ الپہ کے علاقے میں محبوب کے میڈیکل سٹور سے ملزمان نجف علی اور قصور نے اسلحہ کے زور پر8ہزار نقدی چھین لی تھانہ نیوملتان کے علاقے میں زاہد کے گھر سے نامعلوم چور نے3عدد موبائل فونز،تھانہ کینٹ کے علاقے میں محمد اعظم کی جیب سے نامعلوم چور نے موبائل فون تھانہ کینٹ کے علاقے میں عبدالاحد کی جیب سے نامعلوم خاتون نے رکشہ میں سفر کے دوران موبائل فون اور نقدی چوری کرلی۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں فہیم عباس کی موٹر سائیکل،تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں اللہ رکھا کی بکری مالیتی12ہزار روپے،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم چور نے گھر کے باہر سے عدنان احمد کا سوزوکی گاڑی ماڈل2007چوری کرلی۔