دیرینہ دشمنی،کانسٹیبل کی ساتھیوں سمیت فائرنگ،میاں بیوی جاں بحق

دیرینہ دشمنی،کانسٹیبل کی ساتھیوں سمیت فائرنگ،میاں بیوی جاں بحق

  

ملتان(وقائع نگار)بدھلہ سنت کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل نے اپنے ساتھیوں کئے ساتھ مل کر پرانی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کرکے میاں بیوی کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ دو مزید زخمیوں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے سی پی او ملتان نے مذکورہ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے تیسرے روز تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں دن کے وقت ارشاد کانسٹیبل جوکہ تھانہ مخدوم رشید میں تعینات ہے نے اپنے ساتھی بلال اور دیگر کے ساتھ مل کر دلیرینہ دشمنی پر مخالفین رئیس الدین اور شازیہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ دیگر میں نازیہ اور مظہر عباس کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا۔زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دوسری جانب سی پی او ملتان اظہر اکرم نے مذکورہ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جنہوں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ہے۔اس ٹیم کا سربراہی ایس پی صدر عبداللہ میمن ہونگے مقدمہ ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -