گورنر رفیق رجوانہ کی مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر آمد ‘ باہمی امور پر تبادلہ خیال سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد ‘ سرکٹ ہاؤس میں عمائدین شہر سے ملاقاتیں

گورنر رفیق رجوانہ کی مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر آمد ‘ باہمی امور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کچھ دیر تک مخدوم جاوید ہاشمی کے ہمراہ رہے اور مختلف بارہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت اور وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو زیر بحث لائی گئی ۔ قبل ازیں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے اپنی ملتان آمد کے بعد سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو فون کیا اور ٹیلی فون پر انہیں عید کی مبارکباد دی ۔ بعدازاں انھون نے اپنی فیملی کے ہمراہ عید منائی اور بعدازاں سرکٹ ہاؤس ملتان میں عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں ۔
گورنر ہاشمی ملاقات