پولیس سسٹم میں اصلاحات سے بہتری، ملکی ترقی کیلئے کارپوریٹ کلچر اپنانا ہو گا: گورنر پنجاب

پولیس سسٹم میں اصلاحات سے بہتری، ملکی ترقی کیلئے کارپوریٹ کلچر اپنانا ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب بڑے ہسپتا لو ں اور تعلیمی ادا رو ں کو پبلک پرائیویٹ پا رٹنر شپ کے ذ ر یعے چلا نے کے طر یقہ پر عمل پیرا ہے تا کہ بد انتظا می کا خا تمہ کیا جا سکے اور عوا م کو علا ج معا لجہ اور تعلیم کی فرا ہمی کے معیار کو بہتر بنا یا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ ملتا ن میٹر و بس پرا جیکٹ تکمیل کے مرا حل میں ہے اور اس منصو بے کی تعمیر کی کو الٹی کسی بھی بین الا قوامی پراجیکٹ کے معیار سے کم نہیں ہے ۔یہ با ت انہو ں نے سا بق ایم این اے شیخ طا ر ق رشید اور شیخ سعید کی رہا ئش گا ہ پر گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔گورنر پنجا ب نے کہا کہ سینئر ڈا کٹر ز سر کار ی ہسپتا لو ں میں ڈ یو ٹی دینے کی بجا ئے پرا ئیویٹ پر یکٹس میں زیا د ہ دلچسپی لیتے ہیں جس کی وجہ سے عوا م کو سر کا ر ی ہسپتا لو ں میں اعلیٰ معیا ر کے علاج معا لجہ کی سہو لیا ت فرا ہم کر نے میں دقت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے ۔اسی طر ح وسیع و عر یض ارا ضی پر پھیلے ہو ئے سر کا ر ی تعلیمی ادا رو ں کا معیا ر تعلیم زوال پذیر ہے جبکہ چند مر لے محیط پرا ئیویٹ تعلیمی ادا رے آ گے نکل گئے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت کے ادارو ں کوحکو مت سا لا نہ بجٹ فرا ہم کر ے گی اور غر یبو ں کا مفت علا ج و معا لجہ ہو گا البتہ ان ادا روں کی انتظامی امو ر غیرسر کا ری ادا رو ں کو سو نپے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یا فتہ ممالک میں یہی نظا م را ئج ہے۔پاکستا ن کو بھی ترقی کیلئے کارپوریٹ کلچر اپنا نا ہو گا اور ہیو من ریسو ر س کو منظم کر نا ہو گا ورنہ غر یب آد می کیلئے بہتر علا ج ومعا لجہ اور کوا لٹی ایجو کیشن کا حصو ل ایک خو اب بن کر رہ جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ سر کا ر ی ملا زمت کو محفوظ مستقل سمجھ کر خد مت خلق کو پس پشت ڈا ل دیا جاتا ہے جو کہ ناانصا فی ہے ۔میٹرو بس پرا جیکٹ ملتا ن کو پو ری دنیا میں ایک نئی پہچا ن دے گا اور ملتا ن پر دیگر ترقیا تی منصو بو ں کے دروازے کھلیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کی مخالفت کر نے وا لے موٹر وے کے منصو بے کے بھی خلا ف تھے ،وہ مخالفین آ ج مو ٹر وے پر سفر کر تے ہیں اور اس کی تعر یف کے گن گا تے ہیں ۔انہو ں نے مزید کہاکہ ملتا ن انسٹیٹیو ٹ آ ف کڈ نی ڈ یز یز ز اور چلڈر ن کمپلیکس ہسپتا ل کا افتتا ح بہت جلد ہو گا ۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ گزشتہ روز سا بق ممبر قومی اسمبلی شیخ طا ر ق رشید ، شیخ سعید رشید اور شیخ تصو ر رشید کی والدہ کی وفا ت پر تعز یت کیلئے ان کی رہا ئش گا ہ واقع واپڈ ا ٹا ؤ ن گئے ۔انہو ں نے مرحو مہ کے ایصا ل ثوا ب کیلئے فا تحہ خو انی کی اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقا م عطاء کر نے کی دعا کی ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پولیس سسٹم میں اصلا حا ت سے بہتر ی آ رہی ہے ۔حکومت پنجاب کی پولیس نظام میں انقلا بی تبدیلیو ں کے باعث تھا نو ں کے ما حو ل میں بہترآئی ہے اور عا م آ د می کا اعتما د بحا ل ہو رہا ہے ۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر ملتا ن کے تھا نہ پر انی کوتوالی میں فر نٹ ڈ یسک کے معا ئنہ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ریجنل پو لیس آ فیسر اعظم تیمو ر ی ، سی پی او اظہرا کرام بھی موجود تھے ۔گور نر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے مزید کہا کہ ہما را مقصد عا م شخص کو ریلیف فرا ہم کر نا اور اس کی مشکلات اور مسائل کو حل کر نا ہے ۔تھا نہ پرا نی کو تو الی میں فر نٹ ڈ یسک کا سسٹم انتہا ئی اچھا اقدا م ہے اس سے لو گو ں کو پو لیس رپو رٹ در ج کرانے میں آ سا نی ہو گی ۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میر ی دعا ہے کہ ہما ر ی پولیس جذ بے کے تحت لوگو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ موثر طر یقے سے کر یں ۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس کے شہداء جنہو ں نے امن و اما ن کیلئے اپنی جا نو ں کا نذرا نہ پیش کیا انہیں سلا م عقید ت پیش کرتا ہو ں اللہ ہما ر ے ملک کو امن کا گہوار ہ بنا ئے ۔بعد ازا ں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ سے سر کٹ ہا ؤ س ملتا ن میں ممتا ز عالم دین قار ی محمد حنیف جالندھر ی ،عما دین شہر ،سیا سی اور سما جی رہنماؤ ں نے ان سے ملا قا تیں کی اور عید کی مبا ر ک دی ۔