عید، ٹرو اور مرو پر 2خواتین سمیت 16افراد ٹریفک حادثات کی نذر، درجنوں گھائل

عید، ٹرو اور مرو پر 2خواتین سمیت 16افراد ٹریفک حادثات کی نذر، درجنوں گھائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی، لڈن، میاں چنوں، شاہ جمال، ماچھیوال، لودھراں، چشتیاں، ڈیرہ غازیخان، میر ہزار خان، بھکر، رحیمیار خان، ہیڈراجکاں، شادن لُنڈ (نمائندگان) عید ٹرو اور مرو پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق، جبکہ سیکڑوں زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچے۔ اس سلسلے میں وہاڑی، لڈن سے بیورورپورٹ، نامہ نگار کے مطابق لڈن روڈ پر بستی شی مار کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے ایک عورت سمیت 3افرادجاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے زرائع کے مطابق لڈن سے وہاڑی آنے والی تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکرانے کے بعد بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے 11 ہزار کے وی بجلی کی تار بھی ان پر آن گری جس کے نیتجہ میں ایک عورت سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثناء نواحی گاؤں16ڈبلیوبی کا کار ڈرائیور ساہیوال کے قریب حادثہ میں جاں بحق، نعش اچانک گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا، واقعات کے مطابق چک نمبر16ڈبلیوبی کارہائشی کا ر ڈرائیور مساجد علی اپنے دوست کے ساتھ لا ہور جا رہا تھا کہ ساہیوال یوسف والا کے قریب اچانک کا ر الٹ گئی جس کی وجہ سے دوست سمیت شدید زخمی ہو گئے جن کو مقامی لوگو ں نے ہسپتال شفٹ کردیا مگر ساجد علی زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے خالق حقیقی کو جا ملا اچانک نعش گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عید کے تین روز میں 35 ٹریفک حادثات میں 50افراد زخمی ،ریسکیو 1122نے تمام زخمیو ں کو فسٹ ایڈ کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تحصیل بھر میں عید کے تین روز میں 35کے قریب ٹریفک حادثات ہوئے،جس میں زیادہ تر موٹر سائیکل کے حادثات ہیں،50سے زائد زخمی افراد کو ریسکیو1122نے فسٹ ایڈ کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا۔شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عید کے دونوں روزحادثات ایک جاں بحق بیس شدید زخمی دوخواتین کو بچھو نے کاٹ لیا۔ایک کی زہرخورانی۔عید کے روزموٹرسائیکل ٹکرانے مختلف واقعات میں آٹھ افرادشدید زخمی ہوگئے۔جبکہ عید کے دوسرے روز ون ویلنگ تیز رفتاری کے باعث خوف ناک واقعات میں نواحی علاقہ دانڑیں کا رہائشی محمدشہزاد جانبحق ہو گیا۔جبکہ بارہ افرادشدید زخمی ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ہیڈ اینجری کا شکار شدید زخمی شاہ زیب ،دلاور ،صالح محمد،دانیال ،سرفراز ،سجاد ،اسلم ،محمود ،مشتاق ،عاطف اوراکبر کو نشتر ریفر کردیا گیا۔باقی زخمیوں کی ہڈیوں کے فریکچر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ماچھیوال سے نامہ نگار کے مطابق ں واحی گاؤ ں چل نمبر 4/W.B کے رہائشی محمد ریاض ولد محمد سردار انصاری اپنے موٹر سائیکل پر اپنے بہنوئی محمد طارق اور کزن محمد ساجد کو لیکر ماچھیوال سے رات تقریباً ساڑھے نو بجے اپنے گھر جارہا تھا کہ کہ جب وہ علی برادرز کاٹن فیکٹری کے نزدیک پہنچے تو موٹر سائیکل لائٹ نہ ہونے کی وجہ سامنے سے آنے والی ریڑھی جس پر چوہدری فہیم کا ملازم مال مویشی کے لیئے چارہ لیکر آرہاتھا سے ٹکڑا گئے ،جس سے محمد ریاض موقع پر جاں بحق ہق گیا دوسرے معمولی زخمی ہو گئے۔لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق مسافر ویگن بے قابو ہوکر درخت میں جالگی ڈرائیور جاں بحق 12مسافر زخمی شدید زخمی ۔پولیس کے مطابق عید کے پہلے روز مسافر ہائی ایس ویگن نمبری MNW7278جلالپور پیروالا سے بہاولپور جارہی تھی کہ راستے میں لودھراں جلالپور روڈ پر پل سوڈل والا کے قریب ہائی ایس کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا اور وہ بے قابو ہوکرزور دار دھماکے سے سڑک کنارے درخت میں جالگی جس سے ہائی ایس ڈرائیور محمد یونس ولد محمد یعقوب ارائیں سکنہ رنگ والا دھنوٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ہائی ایس میں سوار 12مسافر زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کردیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر مجاہد علی ،محمد اویس،عمران اور ارشد کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیاہے جبکہ دیگر مسافروں کو لودھراں ہی میں طبی امداد مہیا کی گئی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق عید کے تین دنوں میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں اجمل ،ندیم،اعجاز،اویس،اسلم،شمیم،عبدالرحیم،شاھدہ، صابر، فیاض، اقبال،آمام بخش، آنم، ساجد، حسیب، زینب ،ندیم ،نسیم اختر،عمران،جعفر،غلام ،وارث، مزمل، اکمل ،صدیق،وقارعلی ، دلشاد ، ارشد،لقمان،ناصر، سپناء ،اصغر ،فہیم، نورین فاطمہ، منیررضوان ، ذوالقارنین اکبر،راجہ پور طارق،لقمان،طارق بستی راوانی ،دلدار، فیضان ، ولائت ،مختیار،حسین آباد،شہباز،شمشاد ،اختر،عرفان، پپا اور آسماعیل ، اشرف اوراکرم زخمی ہوگئے جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی امداددی گئی جب کہ گیسٹر کے مریضوں میں آصف ،جنید،عابدہ ،آسیہ،صابر ،مجاہد ،سونیہ ،عابدہ اسلم وغیرہ شامل ہیں خان محمد ،جنداں مائی ، شبانہ ،نعیم کو کتوں نے کاٹ لیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی امداددی گئی۔ چشتیاں سے نمائند ہ پاکستان کے مطابق چشتیاں کے مختلف علاقوں میں عید کی چھٹیوں کو دورا ن ہیلمٹ کے بغیر تیز رفتاری سے مو ٹر سائیکل چلاتے ہوئے مختلف حاد ثات میں 33نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچایا گیا جبکہ چار زخمیوں کوھیڈ انجری کی وجہ سے وکٹوریہ ہسپتال بھاولپور شفٹ کر دیا گیا۔بھاولپور شفٹ کی گئی ایک بچی عاصمہ مبینہ طور پر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ۔جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیاگیا۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عید الفطر ، ٹرو اور مروکے پہلے اور دوسرے روز 75حادثات رونما ہوئے ، جن میں 102مرد ، 11خواتین شدید زخمی ہوئے ، جبکہ تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے باعث 81موٹر سائیکل حادثات کا شکار ہوئے ، جنھیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق عیدالفطر ٹرو اور مرو کے پہلے روز 39حادثات رونماہوئے جن میں 43موٹر سائیکل، ایک کار ، دو رکشہ اور ایک ہائی ایس شامل ہے حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 56مرد اور5خواتین شدید زخمی ہوئیں ،اسی طرح عید الفطر ٹرو اور مرو کے دوسرے روز 36حادثات رونما ہوئے جن میں 39موٹر سائیکل ، 6کاروں ،2رکشہ اور تین ہائی ایس شامل ہیں حادثات میں 1شخص جاں بحق جبکہ 46مرد اور6خواتین شامل ہیں ۔ عید ٹرو اور مرو کے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد میں وسیم اکبر ، شفقت ، خادم حسین ، سرفراز ، احمد ، عمران ، محمد دین ، محمد شیراز ، شاہومائی ، محمد آصف ، جان محمد ، محمد قاسم ، عدنان ، نادر ، شاہ نواز ، شاہ زیب ، نذیر حسین ، واجد حسین ، غلام شبیز ، مسز صلاح الدین ، ندیم ، ضیاء الحق ، حمد اصغر ، شیراز ، محمد علی ، وسیم بی بی شامل ہیں ۔میرہزارخان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عید اور ٹرو کے روز ٹریفک حادثات میں محمد یعقوب ولد کفایت اللہ،محمد یوسف ولد محمد یعقوب،محمد شہزاد ولد عبدالقادر لسکانی، فرحان ولد اسلم ،مبین ولد محمد سلیم،محمد اعجاز ولد محمد نواز،صاحب بی بی زوجہ مرید حسین،زاہدہ پروین زوجہ اقبال،محمد شہزاد ولد منظور،محمد عثمان ولد خلیل ،بلال ولد اختر حسین،ارشد محمد ولد صفدر حسین،محمد شہباز ولد نسیم عباس،ممتاز بی بی زوجہ فیاض،ثنا بی بی دختر عبدالحمید،محمد شفیع ولد عبدالرشید،طارق ولد عبدالغفور،غلام فرید گبول،محمد حمزہ ولد سلیم،شہزاد ولد ظہور احمد،طاہر علی ولد مستری اجمل،صاحب مائی زوجہ عظمت خان،محمد منور ولد غلام محمد،فاطمہ دختر اقبال،حمیرہ بی بی دختر ریاض ،راشد ولد عبدالغفار،محمد اسلم ولد عبدالرشید ،محمد حسین ولد ملک ممتاز،ثقلین ولد خواجہ محبوب ،دعا دختر محمد ندیم،ندیم ولد خلیل احمد،محمد تنویر ولد منیر حسین، ایاز ولد الٰہی بخش ،اوقر عاصمہ دختر عبدالحکیم شدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی میں داخل کرلیا گیا۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق بھکر کی رہائشی جواں سالہ لڑکی(س) بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار گوہر والا رشتہ داروں کو ملنے کی غرض سے جا رہی تھی اسی اثناء مسیتاں کے قریب سڑک پر موجود گڑھے کی وجہ سے جھٹکا لگنے سے موٹر سائیکل سے گر گئی اور شدید زخمی ہو گئی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان ریفر کیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔رحیم یارخان سے بیورو رنیوز کے مطابق عید ٹرومرو حادثات میں 6 افراد جان بحق سینکڑوں زخمی تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ 22 موڑ کے نزدیک موٹرسائیکلوں کے تصادم کی صورت میں پیش آیا جہاں عیدالفطر کے روز ترنڈہ سوائے خان کارہائشی محمد نعیم اپنے ساتھی سہیل احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبریRNM 2124 پر رحیم یارخان آرہا تھا کہ باڑی موڑ کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل نمبری RNO 3836 سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں محمد نعیم اور محلہ کانجواں کارہائشی جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ سہیل احمد اور جاوید کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے دوسرا حادثہ موضع کوٹلہ درگھ کے رہائشی محمد ماجد اور اس کے ساتھی محمد عرفان کے سا تھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل نمبری RNK 9622 پر سوارہوکر جارہے تھے کہ خان پور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سامنے سے آنے والی ڈالہ ویگن سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں محمد ماجد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ساتھی محمد عرفان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈالہ ویگن ڈرائیور ویگن موقع پر چھوڑکر فرارہوگیا ، تیسرا حادثہ موضع اقبال نگر کے رہائشی فراز احمد کے ساتھ پیش آیا جسے قومی شاہراہ پر بے قابو ٹرالر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں فراز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور واحد علی ٹرالر موقع پر چھوڑکر فرارہوگیا جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر جان بحق ہونے والے فراز احمد کے والد ریاض احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی اسی طرح صاد ق آباد کارہائشی 45سالہ فلک شیراور گھوٹکی(سندھ) کا رہائش15سالہ نذیر احمد بھی حادثا ت کاشکارہوکر دم توڑگئے ۔ اسی طرح عید ٹرومرو کے روز دیگر حادثات میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہیڈراجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تیز رفتا موٹر سائیکل جن پر محمد عارف قوم نائچ سکنہ36/DNBاور دوسرے موٹر سائیکل پر محمد زبیر ولد محمد حنیف قوم پادلی سکنہ2/DNBبستی آمنے سامنے ٹکرا گئےْ جسکے نتیجے میں محمد زبیر موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ محمد عارف شدید زخمی ہو گیا جس کو بہاولپور ریفر کر دیا گیا ۔ جبکہ زبیر کے دو بھائی بھی معمولی زخمی ہو ئے ہیں۔شادن لُنڈ سے نا مہ نگا ر کے مطا بق عید کے دو سر ے دن غلام عباس مو ٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر شادن لُنڈ آ رہا تھا کہ انڈس ہا ئی وے پر پُل قمبر کے نز دیک سا منے سے آ نے وا لی مو ٹر سا ئیکل نے ٹکر مار دی جس سے غلام عباس جو کہ پُل مگسن کا رہا ئشی تھا گر پڑا جس کو دیہی مر کز صحت شادن لُنڈ لا یا گیا مگر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا یا د رہے کہ عید کے دو نو ں میں نو جوان مو ٹرسا ئیکل سوا ربڑی تیز رفتاری سے مو ٹر سا ئیکلیں چلا تے رہے اور ون ویلنگ بھی کر تے رہے۔