خیبر ایجنسی،راہزنوں نے چاند رات درجنوں مسافروں کو لوٹ لیا

خیبر ایجنسی،راہزنوں نے چاند رات درجنوں مسافروں کو لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی(بیورورپورٹ)پاک افغان شاہراہ جمرود کے علاقہ شگئی پر راہزنوں نے چاند رات پر درجنوں مسافروں کو لوٹ لیا۔مسافروں سے نقدی،موبائل اور قیمتی اشیاء چھین لی گئی، جمرود انتظامیہ لاعلم رہی،کئی سالوں سے اسی مقام پر لوگوں کو اسی طرح لوٹا جاتا ہے،خاصہ دار فورس بھی سوتی رہی ، ذرائع کے مطابق پاک افغان شاہراہ شگئی کے مقام پر نا معلوم راہزنوں نے چاند رات پرسرشام درجنوں مسافروں کو لوٹ لیامسافروں میں افغانستان اور لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ذرائع کے مطابق لٹیروں نے سرشام جمرود کے علاقے شگئی پاک افغان شاہراہ پر مختلف گاڑیوں کو بندوق کی نوک پرروک کر مسافروں سے قیمتی سامان ،موبائل اور نقدی چھین لئے جمرود کی پولیٹکل انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار شاہراہ پر موجود نہیں تھا اس لئے راہزنوں کو کافی دیر تک لوگوں کو لوٹنے کا موقع ملاگزشتہ سال بھی اسی مقام پر نامعلوم افراد نے کئی لوگوں کو لوٹ لیا تھاجس کے باؤجود کوئی سیکیورٹی کے انتظامات نہیں کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود اس سال بھی یہ ناخوشگوار واقعہ رونماء ہوا اور لوگ عید کے موقع پر قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔