ن لیگ21 جولائی کو بھر پور اکثریت سے کامیاب ہو گی ،برجیس طاہر

ن لیگ21 جولائی کو بھر پور اکثریت سے کامیاب ہو گی ،برجیس طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے کرم وفضل سے مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور 21جولائی کو عوام کا بھر پور اعتماد حاصل کرتے ہوئے دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کی 41سیٹوں کے لیے مسلم لیگ (ن) کو250سے زائد اُمیدواروں کی جانب سے الیکشن لڑنے کی درخواستیں موصول ہوئیں او ر مخالفین ان امیدوں کا اظہار کر رہے تھے کہ ہ ٹکٹ نہ پانے والے اُمیدوار وں کی وجہ سے مسلم لیگ ن پارٹی اختلافات کا شکار ہو جائے گی لیکن الحمد اللہ قیادت کی دانش مندی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے بھرپور تعاون سے آج مسلم لیگ(ن) ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں کسی بھی سیاسی بیساکھی کے بغیر اپنی پہلی حکومت قائم کرے گی اور محمد نواز شریف کے اُس وژن کی تکمیل کرے گی جس کا وعدہ محمدنواز شریف نے کشمیری عوام کے ساتھ کر رکھا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواھش مند امیدواراکثریت میں اہل اور اعلی کردار کے حامل افراد تھے اور پارلیمانی بورڈ کے لیے ان امیدواروں میں سے چناوء ایک انتہائی مشکل عمل تھا جس کو تمام تر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فا ئنل کیا گیا اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے پارلیمانی کمیٹی کے فیصلوں کی بھر پور تائید کی اور اُ ن پر پارٹی قیادت نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف کاوژن اور اُمیدواران کا اعلیٰ کردارمسلم لیگ (ن) کو آزادکشمیر میں عوام کی اُمنگوں کے مطابق ایک مضبوط حکومت کی ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ چند ایک حلقے میں مخالفین ووٹ حاصل کرنے کی خاطر یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جیتنے کے بعد مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو جائیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ اور شیر کے انتخابی نشان کے حامل ٹکٹ یافتہ اُمیدوارہی مسلم لیگ (ن)کے حقیقی اُمیدوار ہیں اور دیگر کسی آزاداُمیدوار یا دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والے کا نہ توآج مسلم لیگ (ن) سے کوئی جگہ ہے اور نہ آنے والے کل میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھمبر کے حلقے سے ایک آزاداُمیدوار جو کہ کل تک پیپلز پارٹی کی نام نہاد گڈگورننس کا چیرمین تھا آج یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں واشگاف الفاظ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کل تک اقتدار کے مزے لینے والوں اور چوہدری مجید کی کرپٹ اورنااہل حکومت کا حصہ رہنے والوں کی مسلم لیگ (ن) میں قطعا کوئی جگہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ نکیال کے افسوس نال واقعے میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے نہ توآزادحثیت سے الیکشن لڑ کر اپنا دامن صاف کر سکتے ہیں اوربنہ ہی وہ آزادکشمیرکی باشعور عوام کو چکما دے سکتے ہیں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ کے لیے کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ کشمیر کے باشعور عوام 21 جولائی کو ایسے تمام اُمیدوار وں کا محاسبہ کرے گی جنہوں نے ان کے خون پسینے کی کمائی اور شہدوں کے خون سے غداری کی اور کرپشن کا وہ بازار گرم کیاکہ جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ضرور ایسے کرپٹ اور نااہل افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرے گی۔