ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ، شاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین نے عید الفطر کی نماز جناح گراؤنڈعزیز آباد میں ادا کی ۔ نماز عید کی ادائیگی کرنیوالوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رضوان بابر ، اظہار احمد خان ، ارشد حسن ، امین الحق ، عبد الحسیب ، گلفراز خان خٹک ، مطیع الرحمن ، اسلم آفریدی ، محمد کمال ، محمد حسین اور زاہدمنصوری اور اہل خانہ بھی بہت بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ نمازعید کے بعد حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرست شہداء کے بلند درجات، اسیرکارکنان کی جلدازجلد رہائی،لاپتہ کارکنان کی سلامتی و بازیابی،ملت اسلامیہ کے اتحاد ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوسی دعا کی گئی ۔ بعد ازاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر لوگوں سے عید ملی اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی