پیپلز پارٹی رہنماؤں کا صوبائی حکومت سے اظہار تشکر

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا صوبائی حکومت سے اظہار تشکر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماؤں نجمی عالم، ندیم بھٹو اور لطیف مغل نے عید الفطر کے موقع پر امن وامان اور ٹریفک کے بہترین انتظام کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں دن کراچی کے شہریوں نے سیروتفریح میں گزارا اور سی ویو سمیت مختلف تفریح گاہوں میں عام لوگوں کا رش رہا اور عید کو انجوائے کیا۔ انہوں نے امن وامان قائم رکھنے پر کراچی پولیس اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے پر ٹریفک پولیس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے عید کی خوشیاں مناکر امن وامان کی صورتحال پر اپنے اطمینان کااظہار کیا ہے جس کا کریڈیٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -