کراچی ،لیاقت آباد میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

کراچی ،لیاقت آباد میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود لیاقت آباد نمبر تین میں تایا ہوٹل پر بیٹھے 2 افراد پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 30 شاہ زیب غوری ولد اسحاق غوری اور 22 سالہ طاہر غوری ولد اسحاق غوری شدید زخمی ہوا۔ مقتول کی لاش اور زخمی نوجوان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ہونے والے شخص نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی تھے اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ خدا بخش جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -