شہریوں کو گورنر سندھ سے عید ملنے سے روک دیا گیا

شہریوں کو گورنر سندھ سے عید ملنے سے روک دیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہریوں کو گورنر سندھ سے عید ملنے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر ہر سال گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کے لئے کھول دیئے جاتے ہیں اور گورنر سندھ شہریوں سے ملاقات کرتے ہیں تاہم اس سال عیدالفطر کے پہلے روز شہریوں کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔ عیدالفطر کے پہلے روز جب شہری جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی گورنر ہاؤس پہنچی تو وہاں موجود سیکورٹی اسٹاف نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر شہریوں کو واپس بھیج دیا اور کہا کہ ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔ شہری مایوسی کا شکار ہو کر گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -