ملتان ( سپیشل رپورٹر ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے وہ شاہی عید گاہ ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب دھماکے پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک کیلئے ناقابل برداشت ہیں لہذا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا تاکہ عالم اسلام کیلئے مذموم مقاصد رکھنے والی تمام صہیونی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں سے عید ملتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی ۔