عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ظہر کے بعد نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائیگی ، تدفین ایدھی ویلیج میں ہو گی ، تیاریاں جاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کراچی پولیس کی درخواست پر عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کا مقام تبدیل کردیاگیا اور اب اُن کی نماز جنازہ میمن مسجد کی بجائے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اداکی جائے گی ، پولیس کا موقف تھا کہ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات اور دوسرے شہریوں کی شرکت متوقع ہے اس لئے ان کی نمازجنازہ میمن مسجد کی بجائے نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی مرحوم کی نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی اور انکی تدفین ایدھی ویلیج سپر ہائی وے پر ہوگی جس کیلئے انتظامات کی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے تمام تر انتظامات پاک فوج کے جوان اپنی نگرانی میں کر رہے ہیں جبکہ نیشنل سٹیڈیم میں عبدالستار ایدھی کا جسد خاکی رکھنے کیلئے چبوترا بھی بنا دیا گیا ہے اور گراؤنڈ کے اطراف سپیکر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ عبدالستارایدھی کی میت کوقبرستان پہنچانے کیلئے2روٹس کاانتظام کیاگیاہے ، پہلاروٹ سٹیڈیم سے حسن اسکوائراورلیاری ایکسپریس وے سے سہراب گوٹھ ہے جبکہ دوسراروٹ سٹیڈیم سے کارساز،شارع فیصل سے ملیراورسپرہائی وے سے ایدھی ویلیج ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیڈیم کے2گیٹس وی وی آئی پیزاور4گیٹ عوام کیلئے ہوں گے جبکہ وی وی آئی پیزاورعام عوام کیلیے الگ الگ گیٹس کااستعمال کیاجائےگاجبکہنمازجنازہ میں شرکت کیلیے عوام گیٹ نمبر3، 4، 5، 6اور8استعمال کریںاور دوپہر12بجے نیشنل سٹیڈیم کے تمام گیٹس بندکردیے جائیں گے جبکہ اس موقع پر 600سے زائدرینجرز اور 300ہزار پولیس اہلکاربھی سٹیڈیم کے اندرتعینات ہوں گے تاہم نیشنل سٹیڈیم میں شہریوں کے داخلے سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈسرچنگ اورسوئپنگ کریگا۔اس کے علاوہ شہر بھی کی سکیورٹی کیلئے 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے بتایا کہ عبدالستارایدھی کی نمازجنازہ سے قبل حسن اسکوائرسے سٹیڈیم جانیوالی سڑک بندکردی جائےگی تاہم پارکنگ ایکسپوسینٹر،پاکستان اسپورٹس کمپلیکس،چائناگراو¿نڈاوربحریہ یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں35ہزارافرادکی گنجائش ہے تاہم جنازے میں شرکت کیلئے 1لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا امکان ہے ۔